17 اپریل 2010 - 19:30

ہندوستان سے آئے ہوئے 38 زائرین کی بس شام کے دارالحکومت دمشق سے شہر حلب کی طرف جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ہندی زائرین کی ایک بس ـ جس پر 38 زائرین سوار تھے ـ شام میں حادثے کا شکار ہوئی ہے۔ یہ بس دارالحکومت دمشق سے شہر حلب کی طرف جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں بس کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوا جبکہ قافلے کے ساتھ آئے ہوئے عالم دین سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے۔ یہ حادثہ 29 جنوری کو پیش آیا جس میں باقی زائرین کو جزوی سے چوٹیں آئیں۔ مذکورہ قافلہ شام سے عراق چلا گیا اور زائرین اس وقت کربلا میں ہیں۔